ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین…

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد دی…

ڈی جی خان: قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے قبائل نے خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے باجھہ میں عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں عمائدین کا کہنا تھا دہشت گردوں نے علاقے میں بھتہ…

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ…

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور، صرف پابندیاں اٹھانے پر بات چیت

— ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر اگلا دور بالواسطہ مذاکرات کی صورت میں اگلے ہفتے ہوگا، جس میں عمان بطور ثالث کردار ادا کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو…

سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع

پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس…

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑے بڑے اجتماعات اور ریلیاں نکالی گئیں،امریکا ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی، ایران اور بنگلادیش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، غزہ میں…

بھارت: آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک…

شارجہ: کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

شارجہ کے علاقے النہدہ میں ایک 50 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نے عمارت سے چھلانگ لگا کر جان دے دی، سول ڈیفنس…

طالبان کے اخلاقی ضابطے یا ریاستی جبر؟ اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ جاری

اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کئے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں…