ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی۔ ضلع شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان…

سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی 13 ویں برسی، قوم کا خراج عقیدت

سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر پوری قوم نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے ،اس محاذ پر دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے آفیسر…

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد میں بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا، جس سے 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹراور ٹیلی کام میں خدمات کی…

نظر بندی قانون: جسٹس خالد اسحاق کی کیس سننے سے معذرت، پانچ رکنی بنچ تحلیل

نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے نظر بندی قانون کیس کی سماعت کی، پانچ رکنی بنچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق نے…

شراب، اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت…

لاہور: جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے شدید زخمی

لاہور کے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 6 جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی جس کے نجیتے میں 14 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 14 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، کچھ بچوں کے بازوؤں اور ہاتھوں کی…

وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن سے…

ملتان :کنٹینر اور ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق

کنٹینر اور ہائی ایس ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سہو چوک خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں کنٹینر نے ویگن کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ12 افراد زخمی ہوئے ۔…

یوسف رضا گیلانی کا سماجی انصاف کیلئے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئی پی یو اسمبلی میں سماجی انصاف کے لیے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ کردیا۔ 150ویں آئی پی یو اسمبلی میں اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے پسماندہ طبقات کی بہبود، صحت و تعلیم تک رسائی، اور مزدور…

نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا میں امن…