ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کادھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3…

بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی: صدر…

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری…

پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، سیکرٹری خارجہ

پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔ پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ…

لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

دریائے روای میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس کے…

بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلح کر رہا ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلح کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کالعدم تحریک…

سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ قرار، بھارتی اقدامات کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں ہم آواز

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوئے واقعہ کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے خلاف ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ہم آواز ہوگئیں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔ منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے…

قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی موادکا دھماکا، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ایک پک اپ گاڑی میں سوار 8 افراد قلات…

بھارت نے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے پاکستان کو باضابطہ آگاہ کردیا

بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری آبی وسائل نے پاکستانی ہم منصب کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کر رہا ہے، بھارتی…

افواج پاکستان کے4 ریٹائرڈ سینئر افسران کیجانب سےعمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی…

کیا ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا؟

وفاقی حکومت نے پینشن پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ یا تو اپنی پنشن جاری رکھیں یا نئی ملازمت کے دوران تنخواہ وصول کریں۔ رپورٹ کے مطابق فنانس…