ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

پہلگام حملے کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی میڈیا نے زپ لائن آپریٹر کو ہی کٹہرے میں کھڑا کردیا

پہلگام حملے کے وقت زپ لائن پر غیر ارادی طور پر ریکارڈ کیے گئے واقعے کے مناظر سامنے آگئے۔ ویڈیو میں دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے اور سیاح بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایسا کوئی منظر نہیں جس میں حملہ آور وہاں موجود افراد سے بات…

حوثیوں کا حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی

گزشتہ روز امریکی بحریہ کی جانب کہا گیا تھا کہ بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے ایک ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔ امریکی بحریہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ طیارے کے ساتھ اسے کھیچنے والا…

بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے پرنوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے مارڈالا

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے جان سے مار دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں،…

بھارت: بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں…

بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے: برطانوی اخبار

سندھ طاس معاہدےکی معطلی پر بھارت کے یکطرفہ فیصلےکو عالمی سطح پر تنقیدکا سامنا ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت…

’اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری مذاکرات سے ممکن ہے۔ ایک بیان میں نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کے لیےتیار ہے جو دونوں ممالک پاکستان…

شادی میں پنیر نہ ملنے پر ناراض شخص نے منی بس مہمانوں پر چڑھا دی

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران پنیر نہ ملنے پر ناراض شخص نے مہمانوں پر منی بس چڑھا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں حامدپور میں پیش آیا جہاں راج ناتھ یادو کی بیٹی کی شادی کی تقریب سجائی گئی تھی۔ شادی کی…

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس بروز پیر 5 مئی 2025ء کو منعقد…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارشروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق بازارِ حصص میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 1717 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ…