ماہانہ آرکائیو

مئی 2025

بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔ یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار…

شمالی کوریا میں جنگی بحری جہاز پانی میں اتارنے کے دوران حادثہ، شپ یارڈ کے 3 افسران گرفتار

شمالی کوریا میں بدھ کے روز ایک نیا جنگی بحری جہاز پانی میں اتارنے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد شپ یارڈ کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے ’مجرمانہ غفلت‘…

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ کرلیا

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اب تک غزہ پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔ غزہ میڈیا آفس کے مطابق یہ قبضہ براہ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر…

‘ماں میں چور نہیں ہوں’، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

بھارت میں دکاندار کی جانب سے چپس چوری کرنے کے الزام پر کم عمر بچے نے خودکشی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں پیش آیا، جہاں 7 ویں جماعت کے طالب علم نے زندگی ختم کرنے کا انتہائی قدم…

غزہ: اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر میاں بیوی کے 9 بچے شہید، دوسروں کا علاج کرتی ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی

غزہ پر اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر میاں بیوی کے 9 کم سن بچے شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الا النجار بچوں کو گھر چھوڑ کر دوسروں کی جانیں بچانے کےلیے النصر اسپتال میں موجود تھیں۔ اس دوران اسرائیلی بمباری کے باعث انہیں…

قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز فضائی حملے کیے جن میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل…

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی جب کہ اضافی…

بھارت کی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی کوششیں بے نقاب

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کروانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ہے اور عالمی…

پاکستان بزنس کونسل نے بجٹ کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا حکومت کو ارسال کردیا

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے وفاقی حکومت کو درآمدی ٹیرف میں کمی سمیت بجٹ کے لیے 10نکاتی ایجنڈا ارسال کر دیا۔ پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مجموعی قومی پیداوار کے ذریعے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا جائے، ملکی برآمدات…

ٹولا ایسوسی ایٹس، تاجروں پر 1 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

معروف ٹیکس مشاورتی فرم ٹولا ایسوسی ایٹس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں، جن میں تمام تاجروں پر 1% کم از کم انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اقدام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور محصولات میں اضافہ…