صہیونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی، حماس کے کمانڈر منظر عام پر آگئے
صہیونی حکومت نے غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حسین فیاض اچانک کیمرے کے سامنے آگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی جنگ کے دوران صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی شعبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شعبے میں بھی ناکامیاں سامنے آرہی ہیں۔
صیہونی حکومت نے جنگ کے دوران حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ بیت حنون بٹالین کے کمانڈر حسین فیاض کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم حسین فیاض اچانک کیمروں کے سامنے آئے۔