کیا آپ جانتے ہیں غزہ میں اب تک کتنے معصوم بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں؟ آنروا نے کیا شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد کا اعلان

0 110

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں غزہ پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد کا اعلان کیا ہےآنروا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں گذشتہ پندرہ مہینوں میں چودہ ہزار پانچ سو بچے شہید ہوئے۔

کیا آپ جانتے ہیں غزہ میں اب تک کتنے معصوم بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں؟ آنروا نے کیا شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد کا اعلان

آنروا کے بیان کے مطابق غزہ میں سترہ ہزار سے زیادہ بچے یتیم ہوئے ہيں جبکہ اٹھاسی فیصد اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہےآنروا نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے باعث کم سے کم انیس لاکھ لوگ بےگھر ہوئے اور پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی نے مزید کہا کہ غزہ میں بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر نو ، زندگی معمول پر آنے اور نفسیاتی علاج معالجے میں برسوں کا وقت لگے گا۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین بیان میں غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد سینتالیس ہزار دو سو تراسی اعلان کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.