فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں میں اسرائیلی اسلحے

0 103

خاتون صیہونی جنگی قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دینے کی تصاویر میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ہاتھوں میں غاصب اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کی مخصوص مشین گنیں دیکھی جاسکتی ہیں جسے صیہونی حکام، فلسطین کے استقامتی محاذ کی طاقت کی نمائش قرار دے رہے ہیں-

ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چار خاتون صیہونی جنگی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے کی کی تصاویر میں نظر آتا ہے کہ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے جوانوں کے ہاتھوں میں غاصب اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے مخصوص اسلحے ہیں۔

عبرانی نیوز سائٹ ” واللا” میں شائع میں ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ یہ اسلحے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران، خاص طور پر اسرائیلی فوج کی غزہ ڈیویژن کے ہیڈکوارٹر پر القسام کے جوانوں کے حملے میں ضبط کئے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.