غرب اردن میں بڑھتی صیہونی جارحیت، القسام بریگیڈ کا انتباہ

0 100

القسام بریگیڈ نے اپنے بیان ميں کہا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی اور شہیدوں کا خون استقامت کا جذبہ بڑھائے گا۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک کمانڈر ایہاب ابو عطیوی اور ایک مجاہد رامز ضمیری کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے تعزیت پیش کی ہے۔

حماس کے فوجی بازور القسام بریگیڈ نے غرب اردن کے علاقے طولکرم میں اپنے دو مجاہدین کی شہادت پر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جنونی جنگ پسندی اس کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی جوانوں نے غرب اردن کے علاقے میں کم از کم ۱۵ مزاحمتی کارروائیاں انجام دیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.