مصر: عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس

0 110

غزہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت میں عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس ستائیس فروری کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گا۔

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بارے میں امریکی صدر کے منصوبے کے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس ستائیس فروری کو قاہرہ میں ہوگا۔

اس رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے مقابلے میں مصر اور اردن کی حمایت میں عرب ممالک کا متحدہ موقف طے کیا جائے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں غزہ کے مستقبل اور فلسطین سے متعلق دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ باخبر ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس کی تجویز مصر اور اردن نے پیش کی تھی اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ اجلاس اعلی ترین سطح پر منعقد ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.