امریکا کی مدد سے اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، لبنان پر پھر برسائے بم

0 144

مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت نے فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف پر بمباری کی ہے۔جبکہ یاطر اور زبقین کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل جمعرات کی رات صیہونی ڈرون طیاروں نے بیروت اور جنوبی لبنان کی فضا میں جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

اس طرح کی جاری صیہونی جارحیت سے ان سوالات نے جنم لے لیا ہے کہ فائر بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی اور اسی طرح سمجھوتے کی ضمانت لینے والے ممالک کیا کر رہے ہیں اور صیہونی جارحیت رکوانے کے لئے وہ کیوں کوئی قدم نہیں اٹھاتے؟ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی فوجی سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.