مغربی کنارے کے شہر جنین میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائيلی ٹینکوں کا دھاوا

0 120

اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اتوار کی رات شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے تین ٹینکوں نے دیگر فوجی گاڑیوں کے ساتھ اتوار کی رات جینن کیمپ پر اچانک دھاوا بول دیا۔ سنہ 2002 کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب اسرائیلی فوج نے آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے نام سے اس علاقے پر جارحیت کی تھی۔

اناتولی نے اپنے رپورٹر کے مشاہدات کی بنیاد پر مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے تین ٹینک، فوجی گاڑیاں جنین کیمپ میں داخل ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ایسی ویڈیوز جاری کیں جن میں فلسطینی بچوں کو ٹینکوں پر پتھر پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے اور لبنان کے زیر قبضہ علاقوں میں لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے دمشق کے جنوبی حصے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے 2002 کے بعد پہلی بار جنین پرحملے کے لیے ٹینک بٹالین اس علاقے میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.