عرب ممالک غزہ والوں کو بھوک سے مارنے کی صیہونی پالیسی کے خلاف عملی اقدام کریں: حماس

0 100

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ غزہ والوں کو بھوکا رکھنے کی صیہونی پالیسی کے مقابلے کے لیے عملی اقدام انجام دیں۔

حازم قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غذائی قلت کو ہتھیار بنا لیا ہے اور اس کی بنیاد پر غزہ کے عوام کو جبری طور پر کوچ کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت اس پالیسی میں کامیاب ہوگئی تو عرب ممالک کی قومی سلامتی بری طرح متاثر ہوگی۔

حماس کے ترجمان نے عرب ممالک سے اپیل کی کہ صیہونیوں کے اس ناپاک منصوبے کے مقابلے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی اپنائیں۔ حازم قاسم کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح سے غزہ پٹی میں ہر قسم کے امدادی سامان کے داخل ہونے کو روک دیا گیا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب صیہونی قیدیوں کو رہا کئے بغیر جنگ بندی کا پابند نہیں رہے گا اور ان کے بقول اگر حماس نے صیہونی- امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا تو اس کے دوسرے قسم کے نتائج سامنے آئیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.