حماس کے رضاکار جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کم نہیں ہوئے: صہیونی ذرائع ابلاغ

0 112

ایک صہیونی میڈیا آؤٹ لیٹ نے خبر دی ہے کہ تحریک حماس نے نئے رضاکاروں کو بھرتی کرلیا ہے اور جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ان کی تعداد کم نہیں ہوئی ہے

صیہونی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کے ساتھ دوبارہ جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج کے بعض انٹیلی جنس افسران کا کہنا ہے کہ تحریک حماس ہزاروں نئے رضاکار بھرتی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ غزہ جنگ شروع ہونے سے قبل حماس کے رضاکاروں کی تعداد تقریباً 30 ہزار تھی اور یہ تعداد کم نہیں ہوئی اور اب بھی تقریباً اتنی ہی ہے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع نے تسلیم کیا تھا کہ حماس نے اپنی طاقت اور صلاحیت کو مضبوط کیا ہے۔ صیہونی ریڈیو نے بھی اس حوالے سے بتایا کہ حماس شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں کی تعداد بڑھانے میں کامیاب ہو گئی ہے اور وہ صیہونی فوجیوں کو انکے ہی غیر استعمال شدہ بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.