نیتن یاہو اپنے قیدیوں کو بچالو! القسام بریگیڈ کے ترجمان کا انتباہ

0 126

حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے زندہ قیدیوں میں سے نصف ان علاقوں میں ہیں جہاں صیہونی فوج کو بمباری کا حکم دیا گیا ہے۔

حماس کے فوجی بازو القسام کے ترجمان نے کہا ہم نے ان قیدیوں کو مذکورہ علاقوں سے منتقل نہ کرنے اور انہیں سخت حفاظتی اقدامات میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ یہ اقدامات ان کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ ابوعبیدہ نے خبردار کیا کہ اگر دشمن اپنے قیدیوں کی زندگیوں کے بارے میں واقعی فکر مند ہے، تو انہیں فوری طور پر اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خبردار کیا ہے کہ اب ہم یہ ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان قیدیوں کی زندگی کی پوری ذمہ دار نیتن یاہو کی حکومت ہے۔ اگر وہ واقعی ان کی پرواہ کرتے تو وہ جنگ بندی معاہدے پر قائم رہتے اور شاید ان میں سے اکثر قیدی آج اپنے گھروں میں ہوتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.