یمن کے عوام کا ایک بار پھر غزہ کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
یمن کے عوام نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ کے خلاف یمنی افواج کی مزاحمت کی حمایت میں مارچ کیا۔
المسیرہ کے مطابق یمن کے عوام نے شمالی صوبے صعدہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عظیم الشان مارچ کا انعقاد کرکے غزہ پٹی کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
یہ مارچ یمن کے اعلی حکام کے اس اعلان کے بعد کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یمنی عوام ملک پر امریکہ کے جارحانہ حملے کے سبب فلسطین کی حمایت سے باز نہیں آئیں گے۔ یمنی عوام نے اپنے ملک گیر مظاہروں میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی اور امریکا کے مقابلے میں یمنی افواج کی استقامت و پائیدار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔