بحیرہ عرب میں امریکہ کے طیارہ بردار جہاز ونسن پر یمنی فوج کا حملہ

0 101

یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ عرب میں امریکہ کے یو ایس ایس ونسن طیارہ بردار جہاز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ بحیرہ روم اور بحیرہ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار جہازوں یو ایس ایس ٹرومین اور یو ایس ایس ونسن اور ان کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں کو متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمن پر امریکی جارحیت دو مہینے سے جاری ہے جس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی فورسز کی جارحیت میں اضافہ ہوا تو جوابی کارروائی میں بھی شدت آئے گی۔

دوسری جانب صوبہ صنعا میں امریکہ کے جارح MQ-9 ڈرون طیارے کو بھی یمن کی فضائی دفاعی فورس نے مار گرایا ہے۔ادھر یمن کی فوج کے جوانوں نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے اطراف واقع ایک فوجی ٹارگٹ کو ذوالفقاربیلسٹک میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت سے ذرہ برابر پیچھے ہٹنے کا امکان تک پایا نہیں جاتا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.