اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ہمارا موقف اٹل ہے؛ مہدی المشاط

0 104

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے اتوار کی رات نیشنل ڈیفنس کونسل کی نشست سے خطاب میں کہا کہ وہ یمن کی ثابت قدم اور پائیدار قوم اور مسلح افواج کے دلیر مجاہدین کی قدردانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت شروع ہونے سے پہلے ہی ہمیں، نصرت خدا سے، دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی حیاتی اہمیت کی باتیں معلوم ہوگئی تھیں جن کی وجہ سے ہم بہت سے نقصانات سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کی ٹھوس اطلاعات ہیں کہ امریکا کا طیارہ بردار جنگی جہاز ٹرومین جارحیت کے شروع میں ہی اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور شکست سے دوچار ہوگیا۔ اس جنگی بحری جہاز سے دشمن کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا اور وہ دوسرے وسائل لانے پر مجبور ہوگیا۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے غزہ کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ہمارا موقف اٹل اور ناقابل تغیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہ کئے جائيں اور اس کا محاصرہ ختم نہ کیا جائے ہم اپنے اصولی، اخلاقی ، اسلامی اور انسانی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.