مذاکرات کا نیا دور اگلے ہفتے انجام پائے گا: وزیر خارجہ عمان

0 116

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات نے باہمی احترام اور پائیدار عہد کی بنیاد پر سمجھوتے کے لئے مشترکہ مساعی کو ظاہر کردیا ہے

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بنیادی اصولوں، اہداف اور تکنیکی خدشات، سب کا جائزہ لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات، آئندہ ہفتے، ایک اعلی سطحی نشست میں، جس کا پروگرام فی الحال تین مئی (آئندہ ہفتے سنیچر) کو طے کیا گیا ہے، جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تین دور انجام پا چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.