غزہ میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ

0 123

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے عالمی برادری سے غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں انسانی تباہی کے مزید بحرانوں پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے پرتاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسی شرائط مسلط کر رہا ہے جو خطے میں ایک گروپ کے طور پر ان کی بقا اور وجود سے ہرگزمطابقت نہیں رکھتیں۔

ان کا کہنا تھا غزہ پٹی کے سب سے دور جنوبی علاقے میں واقع رفح صوبے کو ایک نیا انسانی زون قرار دینا اور فلسطینیوں سے خوراک اور دیگر امداد حاصل کرنے کے لیے وہاں آنے پر اصرارناقابل عمل منصوبہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبوں کا مطلب یہ ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد جو آسانی سے نقل مکانی نہیں کر سکتے بالخصوص معذور، بیمار، زخمی اور خواتین خوراک کے بغیر رہ جائیں گے۔

وولکر ترک نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ غزہ میں ان علاقوں پر جہاں شہری پناہ حاصل کرتے ہیں وہاں اسرائیلی حکومت کے حملے ایک نفرت انگیز اقدام ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.