غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے گزشتہ 45 دنوں سے مسلسل جاری ہیں

0 10

غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائي حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور آنروا نے غزہ میں انسان دوستانہ امداد نہ پہنچنے کی بنا پر حالات مزید بگڑنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں پر گزشتہ پینتالیس دنوں سے صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری ہیں ۔ فلسطینی ذرائع نے شہر غزہ کے الزیتون علاقے پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے جبکہ جنوبی غزہ میں واقع شہر خان یونس پر گولہ باری ہوئي ہے۔

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا نے کہا ہے کہ غزہ کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔ غزہ کے فلسطینیوں کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ نہ ہونا فطری امر ہے کیونکہ اسرائيل پچاس دنوں سے غزہ ميں کسی طرح کا امدادی سامان پہنچنے نہيں دے رہا ہے۔

دوسری جانب آنروا نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ اس کے تقریبا تین ہزار ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں کیونکہ محاصرے کی بنا پر وہ اندر نہيں جا سکتےدس لاکھ بچوں کو امداد کا انتظار ہے اور ان کی جان خطرے میں ہے اور گذرگاہوں کا کھلنا اور محاصرے کا خاتمہ ضروری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.