یمن کا حیفا میں ایک اہم مرکز پر سپر سونک میزائل سے حملہ

0 4

یمن کی مسلح افواج نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے حیفا میں ایک اہم مرکز پر سپر سونک میزائل سے حملے کی خبر دی ہے

ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افوج کے ترجمان بریگیڈیئر یجی سریع نے آج جمعے کی شام دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر پر یمنی عوام کے ملین مارچ سے خطاب میں بتایا کہ یمنی فوج نے آج ایک موثر فوجی آپریشن میں مقبوضہ حیفا میں صیہونی دشمن کے ایک اہم مرکز کو سپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹے کے اندر صیہونی مراکز پر یمن کا یہ دوسرا حملہ تھا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ سپر سونک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا اور اس کے نتیجے میں دسیوں لاکھ صیہونی آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے خطاب میں سبھی مسلم اور عرب اقوام اور ممالک سے اپیل کی کہ اپنے انسانی اور اخلاقی فرائض پر عمل کریں اور غزہ کا محاصرہ ختم نیز مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرانے کے لئے فوری اقدام کریں۔

انھوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج غزہ کے عوام کے دفاع میں اپنی کارروائياں اور بحیرہ احمر نیز بحیرہ عرب میں صیہونی دشمن کا محاصرہ جاری رکھیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.