غزہ کے طبی عملے پر اسرائیلی فوج کی بے دریغ فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر ، امریکا نے بھی جھوٹا قرار دیدیا
غزہ میں طبی عملے پر اسرائیلی فوج کی بے دریغ فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ میں طبی عملے پر اسرائیلی فوج کی بے دریغ فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو پر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا دعویٰ غلط ہے کہ فوری خطرے کے سبب فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین اور ویڈیو سے ثابت ہوتا ہےکہ 15نہتے طبی عملے پر اسرائیلی فوجیوں نے 6 منٹ تک بلااشتعال فائرنگ کی۔