صیہونی حکومت خون کی پیاسی ہے اور اس کی یہ پیاس کبھی نہیں بجھتی ہے: حزب اللہ لبنان

0 100

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے بیس لاکھ سے زائد محصور عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے بحری جہاز پر صیہونی حکومت کے حملے کو اس حکومت کی کبھی نہ بجھنے والی خون کی پیاس کی علامت قرار دیا ہے

المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انسان دوستانہ امداد لے جانے والے غیر فوجی بحری جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اصول وضوابط نیز انسانی قدروں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کی کھلی حمایت، بین الاقوامی نظام کی شرمناک شرکت اور غزہ ميں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی اس حکومت کے جرائم پرعرب حکومتوں کی خاموشی نہ ہوتی تو غاصب صیہونی حکومت اس جرم کا ارتکاب نہیں کرسکتی تھی۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے اس جرم کی عالمی سطح پر اور عرب ملکوں کی جانب سے وسیع مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسی کے ساتھ مذکورہ بحری جہاز، اس کے عملے کے افراد اور اس میں موجود انسان دوستانہ امور میں فعال کارکنوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.