شام پر اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان

0 111

حزب اللہ لبنان نے اپنے تازہ بیان میں شام پر صیہونیوں کے حملوں کو ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ یہ حملے جھوٹے نعروں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں لیکن ان کا اصل مقصد شام کے حصے بخرے کرکے عوام کے درمیان فتنہ پیدا کرنا ہے۔ اس بیان میں درج ہے کہ شام پر حملے لبنان اور غزہ پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہے۔

بیان میں شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی پر زور دیا گیا ہے اور کہا گيا ہے کہ حزب اللہ کو اس بات پر یقین ہے کہ شام کے با وقار عوام ان سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ڈٹ جائيں گے۔

حزب اللہ نے عالمی برادری بالخصوص عرب ممالک سے صیہونیوں کے ناپاک عزائم کے سامنے مزاحمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی دروزی اقلیت کی حمایت کے بہانے دمشق، درعا، لاذقیہ اور دیگر علاقوں میں بنیادی تنصیبات اور فوجی مراکز پر شدید بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.