اسرائیل کی فضائی ناکہ بندی یمن کی مسلح افواج کا ایک جرات مندانہ اقدام ہے: حماس

0 114

فلسطین کی تحریک حماس نے یمن کی مسلح افواج کی طرف سے صیہونی حکومت کی فضائی ناکہ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی مکمل فضائی ناکہ بندی کے حوالے سے یمنی مسلح افواج کے اقدام کو سراہتے ہوئے اُسے غزہ کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی کوششوں کا فیصلہ کن جواب قرار دیا۔

تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جرات مندانہ اقدام صیہونی حکومت کے تباہ کن منصوبوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عزت و وقار کے حامل اپنے موقف سے یمن نے بھائی چارے، دینی اور عرب رابطوں کی قدروں کو ایک نئی زندگی دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.