صیہونی فورسز کی غزہ میں ظالمانہ بربریت جاری، مزید 57 فلسطینی شہید
صیہونی فورسز کی غزہ میں ظالمانہ بربریت کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورزسز نے وسطی غزہ اور شمالی غزہ میں پناہ گاہ سکولوں، خیموں اور تباہ حال ہسپتالوں پر بمباری کی، غزہ شہر میں پناہ گاہ سکول پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی ہوگئے۔
جنوب میں خان یونس شہر میں گھر پر حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی،جس کے باعث فلسطینی آبادی میں غذائی قلت سےفاقہ کشی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔