غزہ میں ایک اور صحافی کی شہادت

0 105

میڈیا ذرائع نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری رہنے اور ایک رہائشی علاقے پر وحشیانہ بمباری میں ایک صحافی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

فلسطینی نامہ نگار حسان ابو وردہ شمالی غزہ پٹی کے جبالیا علاقے میں اپنے مکان پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوگئے۔

اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر حملہ کر کے نورقندیل ، عزیزالحجار ، عبدالرحمان العبادلہ اور خالد یوسف نام کے چار صحافیوں کو شہید کردیا تھا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے نو انفنٹری اور آرمرڈ بریگیڈ داخل ہوچکے ہيں۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ان اقدامات کا مقصد غزہ میں زمینی کارروائیوں کو توسیع دینا ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.