غزہ میں ہر 20 منٹ میں ایک بچہ شہید یا زخمی ہو رہا ہے، یونیسیف کی تہلکہ خیز رپورٹ

0 19

اقوام متحدہ کے بچوں کی نگہداشت کے ادارے یونیسیف نے آگاہ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے یونیسیف نے آگاہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50,000 فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جو کہ اوسطاً ہر 20 منٹ میں ایک بچے کے شہید یا زخمی ہونے کے برابر ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی نگہداشت کے ادارے یونیسیف نے آگاہ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


یونیسیف کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں اوسطاً ہر بیس منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید یا زخمی ہوا ہے۔

ان اعدادوشمار کے مطابق 18 مارچ 2025 کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 309 بچے شہید جب کہ 3738 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس بین الاقوامی ادارے نے مزید آگاہ کیا کہ غزہ بھوک، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، امداد کی کمی اور اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ غزہ کو امداد فراہم کرنے کا نیا امریکی اور اسرائیلی منصوبہ غزہ کے لیے تباہ کن ہے!

سینئر بین الاقوامی عہدیدار نے خبردار کیا کہ غزہ کے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور تقریباً نصف ملین افراد قحط کے دہانے پر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے نافذ کردہ امداد کی تقسیم کا نیا منصوبہ صورت حال کو مزید خراب کر رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.