اسرائيل کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے ، عوام کی زندگی معمول پر لا رہے ہيں ، صدر ایران

0 116

پاکستان کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مہلک جواب کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کا ملی وحدت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔صدر ایران نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی بے مثال استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے عوام اس معرکے میں بے مثال استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔صدر ایران نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا تباہ کن جواب دینے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.