امریکی حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے

0 7

امریکی سی آئی اے کے ڈائِریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی جوہری پروگرام کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ابتدائی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کا پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا ہے۔

سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے، انتہائی قابل اعتماد اور درست ذرائع اور طریقے اس جائزے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مزید انٹیلی جنس جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مناسب فیصلے کرنے والوں کو مکمل طور پر آگاہ کیا جاسکے اور جب ممکن ہوا عوام کو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کی حالت کے بارے میں قطری نشریاتی ادارے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ ان کو بار بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.