نیتن یاہو غزہ معاہدے پر راضی، حماس کو جنگ بندی کی ضمانت درکار
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب حماس کے جواب کا انتظار ہے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کے لیے ضمانتیں درکار ہیں۔
حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں تاکہ متحد فلسطینی مؤقف تشکیل دیا جا سکے، تجاویز کو مثبت اور لچکدار روح کے ساتھ دیکھ رہے ہیں تاکہ ہمارے عوام کے مفادات اور قومی اور انسانی مسائل کو حل کیا جا سکے اور جنگ کا خاتمہ ہو۔
نیتن یاہو نے ایک بستی کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ میں اپنے تمام یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں، ان میں سے ابھی 20 زندہ ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ہلاک ہو چکے ہیں اور ہم ان سب کو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے اور حماس کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔