دہشتگرد اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے کم نہ ہوئے، مزید 45 فلسطینی شہید
دہشت گرد اسرائیل کےغزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔صیہونی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 45 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہدا میں 11 امدادی ورکرز بھی شامل ہیں، صیہونی فوج کے رفاہ میں امدادی مرکز پر حملہ میں 10 فلسطینی شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں امداد کے منتظر شہید فلسطینیوں کی تعداد800 کے قریب پہنچ گئی، اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسلامک جہاد گروپ کے کمانڈر فضل ابو العطا کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 762 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 37 ہزار 656 زخمی ہو چکے۔