ایران اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون بحال کرنے پر آمادہ

0 10

ایران اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون بحال کرنے پر آمادہ ہو گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون کا ارادہ ہے، جوہری مقامات تک رسائی میں سکیورٹی اور حفاظتی رسک ہے، جوہری مقامات پر تابکار مواد کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئی اےای اے سے تعاون نئی شکل اختیار کرے گا، معائنے کی رہنمائی اور انتظام سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ذریعے ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے 25 جون کو آئی اے ای اےسے تعاون معطلی کی منظوری دی تھی، آئی اےای اے کو معانئے سے قبل ایرانی سپریم نیشنل کونسل کی منظوری درکار ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.