اسرائیل غزہ کے شہریوں پر حملے بند کرے ورنہ یرغمالیوں کو مار دیں گے، حماس

0 72

مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔

غزہ: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر حملے بند نہ کیے تو یرغمالیوں کو مار دیں گے،درجنوں اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اسرائیل جب بھی غزہ کے شہریوں پر بمباری کرے گا جواب میں اسرائیلی یرغمالی کو مار دیا جائے گا۔

حماس نے 100 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حماس کی دلیرانہ کارروائی کے بعد اسرائیل غزہ پر اندھا دھند بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.