امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو میزائلوں سے جواب دینگے،حوثی گروپ

0 106

یمن کے حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں امریکی مداخلت پر ڈورن اور میزائلوں سے حملوں سمیت دیگر عسکری اقدامات کریں گے۔

جب غزہ کی بات آئے تو یہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لیے بھی تیار ہیں، امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکےگی۔

خیال رہےکہ امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائےگی، اسرائیلی فوج کے لیے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی بھیج رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑہ بھیجنےکے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.