توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کردیئے
نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے، جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کو پیشی کے لیے ڈیڑھ بجےتک کا وقت دیا تھا۔
نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی تھیں، توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنےکی درخواست دائر کی گئی ۔
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا وکیل مقرر کیا جائے۔ عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی،سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔