حزب اللہ کی صیہونی فوج کے اڈوں پر میزائلوں کی بارش

0 82

صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے بھی آج صبح ، شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کے اڈوں پر بارہ میزائل برسائے ہیں۔

لبنانی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں، صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے-

ایک ویڈیو فلم جو حزب اللہ لبنان نے نشر کی ہے اس میں صیہونی ٹاؤن راموت نفتالی پر مزاحمتی جوانوں کو میزائل حملے کرتے ہوئے دکھایا گيا ہے-

حزب اللہ لبنان نے بارہا صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے غزہ اور جنوبی لبنان پر عام شہریوں پر حملے اور جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.