خالد مشعل ، خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پر زور
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت فلسطین غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور خودمختاری و بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک خودمختار ملک کی تشکیل چاہتی ہے۔
تحریک حماس کے ایک سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ سات اکتوبر کی جنگ کے بعد سے اکثر فلسطینیوں کے اندر بحر سے نہر تک اور شمال سے جنوب تک ایک خودمختار ملک کی تشکیل کی امید زندہ ہوگئی ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ اس بات پر فلسطینیوں کا اتفاق ہے کہ ہم بحر سے نہر تک اور راس الناقورہ سے ام رشراش یا خلیج عقبہ تک اپنے جائز حق کے حصول سے پیچھے نہ ہٹیں اور زمانہ قدیم سے ہی یہ فلسطینیوں کا حق رہا ہے جس پر غاصب صیہونی حکومت نے انیس سو اڑتالیس سے قبضہ کر رکھا ہے۔