حکومت ملی تو فلسطین،کشمیرکو آزاد اور عافیہ کو رہا کرائیں گے،سراج الحق

0 112

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےلوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔

روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کےحامل ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سےہے۔

امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کردینگے، فلسطین،کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.