ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی، وزیر داخلہ محسن نقوی

0 86

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ان کا خیال ہےکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔

دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پرحملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائےگا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.