یوم القدس کے بارے فلسطینی تنظیموں کا بیان
فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں امت مسلمہ، عرب دنیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے غاصب صیہونی حکومت سے بھرپور اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔
فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں امت مسلمہ عرب دنیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے ماہ مبارک رمضان کے جمعت الوداع کو فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی مکمل نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام گروہوں، جماعتوں، یونینوں اور جوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کی حکومتوں پر اس بات کا دباؤ ڈالیں اور دباؤ بڑھائیں کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیں۔
فلسطینی عام شہریوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کرنے کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانونی کاروائی اور اسے تمام جرائم کے ارتکاب پر جواب دہ بنانے کی کوشش کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام گروہوں، جماعتوں، یونینوں اور جوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مختلف ملکوں کی حکومتوں پر مواقف تبدیل کرانے کا دباؤ ڈال کر فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کریں اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔