القسام بریگيڈ کا صیہونی فوجیوں کو انتباہ
القسام بریگيڈ نے غزہ پٹی سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی کے ساتھ ہی اپنے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ میں جلو گے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ نے جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی کے ساتھ ہی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
القسام بریگيڈ نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں غاصب صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید تم غزہ کی سڑکوں پر آجاؤ لیکن سب کے سب آگ میں جلو گے۔
قابض فوجی غزہ کے زیادہ ترعلاقوں میں داخل ہوگئے ہيں اوران علاقوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اور دعوی کررہے ہيں کہ وہ حماس کی فوجی بٹالین کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ہيں۔
غاصب فوجی جس علاقے کے بارے میں سمجھتے ہيں کہ وہاں انھیں استقامت کا سامنا نہيں کرنا پڑے گا ، ان میں داخل ہوتے ہيں لیکن انھیں سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔
حماس کے فوجی بازو نے کہا کہ غاصبوں کو اپنے اہداف مکمل ہونے سے پہلے اپنی کارروائیاں روکنے پر مجبور ہونا پڑے گا جس کی مثال شفاء اسپتال اور خان یونس تھا۔