یمن کا بڑا اعلان بحیرہ روم میں دوبارہ شروع ہوگا آپریشن
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بحیرہ روم میں صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کے خلاف آپریشن شروع کئے جائیں گے۔
انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بحیرہ روم میں آپریشنز شروع ہوں گے اور آپریشن کے لیے علاقے کی بغور نگرانی کی جا رہی ہے، صنعاء میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو اسے فلسطینی عوام کی حمایت میں سر فہرست قرار دے سکتی ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے شروع کیا جانے والا آپریشن اسی وقت رکے گا جب غزہ پٹی کے خلاف جنگ بند ہوگی، یہ آپریشن آنے والے دنوں میں شروع کیا جائے گا۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی فریق کا کاروبار جو غاصب اسرائیل سے متعلق ہے، اس مسئلے سے متاثر ہوگا، اور یمن کی مسلح افواج کا نشانہ بنیں گی۔