غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا
غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے لبنانی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
اس صیہونی جارحیت میں جنوبی لبنان میں الخيام اور الظہیرہ علاقے نشانہ بنے اور صیہونی جنگی طیاروں نے ان علاقوں پر دو بار حملہ کیا ۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت، کہ جس نے حزب اللہ کے مقابلے میں جنگ میں شکست کا سامنا کیا ہے، اپنی اس ذلت کی پردہ پوشی کے لئے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جس میں اب تک سیکڑوں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔