مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ کا میزائل حملہ

0 100

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور استقامتی محاذ کی مدد کے لیے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے صبح حملہ کر کے برانیت فوجی اڈے میں صیہونی دشمن کی فوج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اسے براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی بستی المطلہ میں قابض اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈے پر بھی گولہ باری کی ہے-

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے بھی مزاحمتی گروہوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں ميں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کئے ہیں-

اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں حزب اللہ لبنان کو اب بھی بالادستی حاصل ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

اب تک دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنان کے سرحدی علاقوں سے فرار چکے ہیں اور اس حکومت کے تین فوجی بریگيڈ بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں پھنس گئے ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.