پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ

0 111

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا۔

آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں، امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.