فلسطینی مزاحمت کا بڑا حملہ، ایک صیہونی فوجی ہلاک متعدد مرکاوا ٹینک تباہ

0 75

فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت اور صیہونی حکومت کے کئ‏ی مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے آج جمعے کو اعلان کیا کہ استقامتی مجاہدین نے ایک صیہونی فوجی کو شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا –

القسام بریگيڈ نے اسی طرح اعلان کیا کہ شہر رفح میں واقع تبت زارع علاقے میں شواظ بم کے ذریعے صیہونی فوج کے تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا گيا-

فلسطینی مزاحمت نے اسی طرح ایک اور بیان میں کہا ہے کہ ایک مرکاوا ٹینک کو جبالیا کیمپ میں واقع القصاصیب میں، شواظ بم کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا-

تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے مرکاوا چار نامی دو ٹینکوں کو یاسین ایک سو پانچ راکٹ سے، جبالیا کیمپ میں العجارمہ اسٹریٹ پر نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.