صیہونی فوج نے کیا 634 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

0 76

غزہ کی جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعلان میں سنسر شپ کے باوجود صیہونی فوج غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 634 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔

تسنیم بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعلان میں سنسر شپ کے باوجود، صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 634 فوجی مارے گئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہوئی جھڑپوں میں اس کے 5 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 3573 اسرائیلی افسر اور فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 1774 غزہ کے خلاف زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے مزید کہا کہ 265 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں اور ان میں سے 33 کی حالت نازک ہے ۔ بدھ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے سرکاری طور پر تسلیم کیا کہ غزہ پٹی کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں اس حکومت کے مزید 3 فوجی مارے گئے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.