شام میں صیہونیوں کا ڈرون حملہ، کار اور ٹرک کو بنایا نشانہ بنا دیا گیا
ایک صیہونی ڈرون نے مغربی شام میں ایک کار اور ٹرک پر حملہ کیا، خبر رساں ایجنسی نے آج دوپہر کو اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ صوبہ حمص کے شہر القصیر کے آس پاس ہوا۔
نیوز چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں ایک صیہونی ڈرون ملوث تھا،شام کے مقامی ذرائع نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں کار اور ٹرک کو جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے شائع ہونے تک صیہونی فوج نے سرکاری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی،شام کی وزارت دفاع نے اس رپورٹ کی اشاعت تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔